Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

چڑیا کے عالمی دن کی مناسبت سے کراچی میں چڑیا گننے کی مہم، شہریوں کو بھی شرکت کی دعوت

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی میں چڑیا کے عالمی دن کی مناسبت سے دلچسپ سرگرمی کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں شہر کے مختلف علاقوں میں چڑیا شماری کی جائے اور اس مہم میں عام شہریوں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

ہر سال دنیا بھر میں 20 مارچ کو چڑیا کا عالمی دن منایا جاتا ہے اور یہ دن 2010 سے منایا جارہا ہے اور اس دن کو منانے کا مقصد چڑیا کو درپیش خطرات کو زیر بحث لانا اور چڑیا کیلئے محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔

اقوام عالم اس سال چڑیا کے عالمی دن کو “چڑیا کو چہچہانے کا موقع دیں، میں چڑیا سے پیار کرتا/کرتی ہوں، ہم چڑیا سے پیار کرتے ہیں” کے عنوان سے منائیں گے۔ 

اس عالمی دن پر مختلف ممالک میں شہری مختلف تقریبات اور سرگرمیوں کا انعقاد کرتے ہیں جن میں سر فہرست اپنے قریبی علاقوں میں چڑیا کو مخل کیے بنا مشاہدہ اور گنتی کرنا ہے۔

اس طرح کی سرگرمیوں سے اس ماحول و کسان دوست پرندے کے حوالے سے بات چیت اور ان کو لاحق خطرات کو زیر بحث لاتے ہیں۔ کچھ ممالک میں ان سرگرمیوں کو سنجیدگی سے لیا جاتا ہے۔

Advertisement

اس سال محکمہ جنگلی حیات سندھ اور جنگلی حیات کے شعبے میں لگاؤ رکھنے والے شوقین فوٹوگرافرز کے گروپس نے مل کر مختلف علاقوں میں چڑیا کے مشاہدہ اور گنتی کا پروگرام تشکیل دیا ہے۔

اس مہم میں 17 مارچ کو کراچی کے مختلف علاقوں میں شہریوں کے گروپ چڑیا شماری کرے گا۔ جس کے نتائج 20 مارچ کو جاری کیے جائیں گے۔ اس مہم کے دوران ملنے والی چڑیا کی ویڈیوز اور تصاویر بنانے کے ساتھ ان لوکیشن بھی نوٹ کی جائے گی۔

کراچی کے جن علاقوں میں چڑیا شماری کے لیے وائلڈ لائیف فوٹوگرافرز، یونیورسٹی طلبہ، سماجی ورکرز اور انفرادی دلچسپی رکھنے والے شہریوں پر مشتعمل گروپ تشکیل دیے گئے ہیں ان علاقوں میں کراچی کے ملیر ٹاؤن کے میمن گوٹھ اور ملحقہ علاقے، گڈاپ ٹاؤن، بحریہ ٹائون، سٹیل ٹائون، ہل پارک، کڈنی ہلز، صدر، ڈفینس، کلفٹن، لیاری، کورنگی، برنس روڈ، پاکستان چوک، این ای ڈی یونیورسٹی، کراچی یونیورسٹی کے علاقوں میں چڑیا کا مشاھدہ کریں گے۔ 

اس مہم کے تحت صبح آٹھ سے نو بجے اور شام پانچ سے چھ بجے کے دوران ان مخصوص علاقوں میں چڑیا کا مشاہدہ کیا جائے گا اور مشاہدات کے نتائج کو 20 مارچ پر جاری کیا جائیگا۔

اس سرگرمی میں عام شہریوں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ حصہ لینے کے لیے خواہش مند عام شہری محکمہ جنگلی حیات سندھ کی جانب سے جاری کردہ گوگل فارم پر کریں گے۔ سروے میں شمولیت کیلئے اس لنک پر کلک کر کے فارم بھرے۔ آپ کو آپکے فراہم کردہ ای-میل ایڈریس پر سروے فارم جاری کر دیا جائے گا۔

Advertisement

https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLScdJpJJyyAqfi4UraCWifHoY7VFvIRmrf3Z_dhBzJTgyZiGNg/viewform?usp=sf_link

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement