Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

پی ٹی آئی کو انتخابات کے وقت کراچی یاد آتا ہے، ایم کیوایم کا مسئلہ شہر نہیں وزارتیں ہیں، حافظ نعیم

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کراچی شہر کیلئے بلدیاتی انتخابات کو اہم قرار دیا ہے۔ حافظ نعیم کا کہنا ہے کہ بلدیاتی نمائندے ہی شہری مسائل حل کرسکتے ہیں۔

کراچی میں ادارہ نور حق پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ عوام بلدیاتی نمائندوں سے اپنے مسائل پر سوال جواب کرسکیں گے ، بلدیاتی نمائندے ایم این اے کی طرح بھاگ نہیں جائیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے ایک بار پھر زور دیا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات وقت پر کروائے جائیں۔ شہر کی بہتری کیلئے بلدیاتی انتخابات کا جلد ہونا ضروری ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ امید ہےسپریم کورٹ بلدیاتی انتخاب کے التواکی درخواست مستردکریگی جبکہ سندھ ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کی ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اقتدارمیں رہنے والی جماعتیں حکومت سےشکایتیں کررہی ہیں، جعلی لسٹیں بنیں، آراوز کے تبادلے ہوئے اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔

Advertisement

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ایجنڈے میں کراچی کا کوئی مسئلہ شامل نہیں، بس انتخابات قریب آنے پران کا کراچی آنا جانا لگ جاتا ہے اور ایم کیوایم کا مسئلہ کراچی نہیں بلکہ وزارتیں ہیں، حکومت کو اس شہر میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ عوام کو تین تین مہینے پانی نہیں ملتا اور پانی اگر آتا بھی ہے تو لوڈشیڈنگ کی وجہ سے نہیں مل پاتا کراچی کے شہریوں کو اس وقت شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement