Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

پی آئی اے کو 17 ارب روپے کا قرض موصول، آپریشنز بحال، ملازمین کو تنخواہیں بھی ادا کردی گئیں

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

مالی مسائل کا شکار پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کو بینک سے قرض مل گیا ہے، جس کے بعد کہا جارہا ہے کہ قومی ایئرلائن کے انتظامی امور احسن طریقے سے چل رہے ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ پی آئی اے کو 17 ارب روپے کا قرض مل گیا ہے جس کے بعد ملازمین کی تنخواہیں ادا کر دی گئی ہیں اور فلائٹ آپریشن بخوبی چل رہا ہے۔

جمعہ (15 ستمبر) کو جاری ہونے والے ایک بیان میں ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ خان نے دعویٰ کیا تھا کہ فلائٹ آپریشن جاری ہے اور ایئر لائن فوری طور پر واجب الادا ملکی اور بین الاقوامی ادائیگیاں بھی کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ پی آئی اے کے بارے میں ایک مخصوص طبقے کی جانب سے پھیلائی گئی تشویش اور غلط فہمی بے بنیاد اور غلط ہے۔ ترجمان پی آئی اے نے کہا تھا کہ 15 ستمبر تک فلائٹ آپریشنز بند ہونے کی خبروں سے قومی ایئر لائن کی ساکھ کو بہت نقصان پہنچا ہے، تمام ادائیگیاں کلیئر ہو رہی ہیں اور ملازمین کو تنخواہیں بھی ادا کر دی گئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق فیول کمپنیوں کو ادائیگیاں بھی کی جائیں گی اور فوری مرمت کے لیے طیاروں کے اسپیئر پارٹس بھی خریدے جائیں گے۔

Advertisement

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق نہ صرف افسران اور ملازمین کی رواں ماہ کی تنخواہیں جاری کردی گئی ہیں بلکہ لیز پر لیے گئے طیاروں کی ادائیگیاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement