Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف کل کراچی میں احتجاج کیا جائے گا، حافظ نعیم الرحمان

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کل کراچی کے مختلف مقامات پر احتجاج کا اعلان کردیا۔ احتجاجی مظاہرے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کئے جائیں گے۔

 

حافظ نعیم الرحمان نے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پروٹوکول کی گاڑیوں کا پیٹرول بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ کھانے کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا، اشرافیہ کی گاڑیوں کا پیٹرول بند کیا جائے فرق نظر آجائے گا۔

 

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جونیجو حکومت میں 1000 سی سی گاڑی پر پابندی لگا دی گئی تھی، پی ڈی ایم نے مہنگائی کو بنیاد بنا کر حکومت کو ختم کیا تھا۔

 

انکا کہنا ہے کہ بتایا جائے پیٹرول مہنگا کرنے کے علاوہ آئی ایم ایف کی اور کون کون سی شرائط ہیں، اتنے مہنگے تیل سے کیسے چیزیں تیار کریں گے۔

 

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بتائیں انڈسٹری کیا کرے گی؟ آرڈر کیسے پورے کریں گے، ایکسپورٹ کیسے کریں گے، گیس انڈسٹری کو نہیں دی جاتی، عمران خان روس سے تیل کے معاہدے سامنے لائیں۔

Advertisement

 

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ کل پورے شہر میں احتجاج کیا جائے گا، شہری اب ہواؤں کے پیچھے نہ چلیں، ہم کراچی شہر کا مقدمہ لڑیں گے۔

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement