Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

پاکستان کےفضائی بیڑے میں جدید جے 10 سی لڑاکا طیارے شامل

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان فضائیہ کی قوت کو مذید تقویت بخشنے کے لئے چینی ساختہ جدید جے 10 سی طیارے پاکستان کے فضائی بیڑے میں شامل ہوگئے۔ اسلام آباد میں کامرہ ایئر بیس پر طیاریوں کی پاک فضائیہ کے بیٹرے میں شمولیت پر خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم عمران خان نے بھی شرکت کی۔

 

اس موقع پر مہمان خصوصی وزیراعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، جس کے بعد لڑاکا طیاروں میراج ،جے ایف سولہ اور جے ایف سترہ نے فلائی پاسٹ کاشاندارمظاہرہ کیا، شیردل طیاروں نے شاندار فورمیشن سے سبزہلالی پرچم کے رنگ آسمان پربکھیرے۔

 

وزیراعظم عمران خان نے جدید لڑاکا طیارے جے ٹین سی کی پاک فضائیہ میں شمولیت کی تقریب سے خطاب میں قوم کو مبارکباد دی اور جے 10 سی فراہم کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا ان طیاروں کی شمولیت سے ہمارا دفاعی نظام مزید مضبوط ہوگا۔




عمران خان نے کہا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے، کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ پلوامہ کے بعد بالاکوٹ حملے پر پاکستان کا ردعمل دنیا نے دیکھا ہے جس سے دنیا کو پیغام گیا ہے کہ پاکستان اپنی حفاظت کرنا جانتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے طیارے میں بیٹھ کر معائنہ بھی کیا۔

 

جے 10 سی طیارے فضا سے زمین اور سمندر میں ٹارگٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور  بحری جہاز تباہ کرنے والے مؤثر میزائلوں سے لیس ہیں۔ جے10سی میں بحری حدود کے دفاع میں کلیدی کردار ادا کرنے کی صلاحیت کے ساتھ بھاری مقدار میں حربی سازو سامان اٹھانے کی بھی صلاحیت موجود ہے۔

Advertisement

 

جے10 سی اسٹریٹیجک جوہری ہتھیار لے جانے کے قابل ہے جو کہ بھارتی رفال طیاروں کا مقابلہ کرسکتا ہے اورجے 10 لڑاکا طیاروں کو جےایف 17 کے ساتھ مواصلاتی طور پر منسلک کرنے کا آپشن بھی موجودہے۔

 

چینی ساختہ جے10 سی 4.5 پلس پلس جنریشن طیارہ ہے جس کو کو ویگرس ڈریگن بھی کہا جاتا ہے، اس میں جدید ترین ریڈار نظام نصب ہے۔ جے 10 سی کے ریڈار میں 1400 ٹی آر ایم ہے جبکہ بھارتی رفال طیاروں کے ریڈار میں 1200 ٹی آر ایم ہے۔

 

 پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے فضائی بیڑے میں جے۔10 سی جہازوں کی شمولیت کی مناسبت سے ملی نغمہ جاری کردی ہے ، جس میں پاک فضائیہ کے بہادر شاہینوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے، جو دفاع وطن کے لیے ہمہ وقت چوکس و تیار ہیں۔

 

 

 


Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement