Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

وزیراعظم کا دورہ کراچی، ایم کیوایم نے مطالبات کی فہرست تیار کرلی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement
بلدیاتی انتخابات سے قبل پارٹی کو مزید منظم کرنے کے لیے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے حکمت عملی مرتب کرلی۔ وزیراعظم پاکستان کے دورہ کراچی سے قبل مطالبات کی فہرست تیارکی گئی ہے۔ حکومت سے علیحدگی اختیار نہ کرنے پر تنظیمی سرگرمیوں سے دوری اختیار کرنے والے نظریاتی رہنمائوں سے رابطے سے تیز کر دیئے گئے ۔


پارٹی میں مزید کارکنان کی شمولیت کے لیے ممبر سازی مہم کاآغازکردیاگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ پاکستان نے اپوزیشن جماعتوں کی عدم اعتماد تحریک کا حصہ نہ بننے سے متعلق وفاقی حکومت کے سامنے اہم مطالبات رکھنے کا فیصلہ کر لیاہے جو وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے چند روز میں دورہ کراچی پر بہادر آباد مرکز آمد پر انہیں پیش کیے جائیں گے ۔


 متحدہ پاکستان کی جانب سے وفاقی حکومت کے سامنے تین بڑے مطالبات رکھے جائیں گے جن میں بلدیاتی انتخابات سے قبل بند سیاسی دفاتر کی بحالی،سینکڑوں لاپتہ کارکنان کی بازیابی اور ملک میں جلد از جلد نئی مردم شماری شامل ہیں۔


متحدہ پاکستان کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان کو موجودہ حکومت کا حصہ بننے سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے کیے جانے والے 9 نکاتی معاہدے میں ہونے والی پیش رفت سے بھی آ گاہ کیا جائے گا بعد ازاں حیدر آباد یونیورسٹی کی جلد از جلد تعمیرات کی بھی منظوری لی جائے گی۔


بلدیاتی انتخابات سے قبل پارٹی کو مزید فعال کرنے کے لیے حالیہ دنوں ممبر سازی مہم کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے جس کے تحت مختلف جماعتوں کے کارکنان بڑی تعداد میں متحدہ پاکستان میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement