Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف 23 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف 19 سے 23 ستمبر تک امریکا کے شہر نیویارک کا دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کا مقصد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے77ویں اجلاس میں شرکت ہے۔ وزیراعظم 23 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب بھی کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی بتایا کہ وزیراعظم 23 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے۔ وزیراعظم خطاب میں حالیہ سیلاب اور موسمیاتی تبدیلیوں پر بات کریں گے۔ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ اور امریکی صدر عالمی رہنماؤں کو استقبالیہ بھی دیں گے۔

وہ علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا موقف اجاگر کرنے کے علاوہ مقبوضہ جموں کشمیر پر بھی بات کریں گے۔ وزیراعظم اس دورے کے دوران گلوبل فوڈ سیکیورٹی سمٹ میں بھی شرکت کریں گے، وہ مختلف سربراہان سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے، جنرل اسمبلی کےصدر اور اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل سے بھی ملیں گے ۔

شہباز شریف نیویارک میں عالمی میڈیا سے بھی گفتگو کریں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی متعدد اجلاسوں میں شریک ہوں گےاور متعدد ممالک کے ہم منصبوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

اس دوران بلاول بھٹو جی77 اور چین کے سالانہ وزرائے خارجہ اجلاس کی صدارت کریں گے، وہ جموں و کشمیر پر او آئی سی گروپ کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے ۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement