Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

نماز کے اجتماعات کھلی جگہ پر کئے جائیں، علماءکرام خطبہ مختصر رکھیں، این سی او سی کی عید کیلئے ہدایات

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے ہوئے کیسز کے باعث نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے عیدالاضحٰی سے متعلق ہدایات جاری کردیں۔ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے این سی او سی نے گائیڈلائنز پر عملدرآمد کو ناگزیر قرار دے دیا۔

گائیڈ لائنز میں خبردار کیا گیا ہے کہ نماز عید کے دوران رش سے کرونا وائرس پھیل سکتا ہے، اس لیے نماز عید کی ادائیگی کھلے مقامات پر کی جائے، اور اس دوران کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے۔

این سی او سی کے مطابق مساجد میں نماز عید کی ادائیگی کے دوران کھڑکیاں اور دروازے کھلے رکھے جائیں، رش سے بچنے کے لیے ایک مقام پر نماز عید کی الگ جماعتیں کرائی جائیں، علمائے کرام رش سے بچنے کے لیے نماز عید کے خطبات مختصر رکھیں، اور بزرگ، بچے اور بیمار افراد نماز عید کے لیے آنے سے گریز کریں۔

گائیڈ لائنز کے مطابق فیس ماسک کے بغیر شہریوں کو عید گاہ آنے کی اجازت نہیں ہوگی، رش سے بچنے کے لیے عید گاہ کے متعدد داخلی و خارجی راستے رکھے جائیں، مساجد کے داخلی مقامات پر ہینڈ سینیٹائزر کی موجودگی یقینی بنائی جائے اور شہری اس کا استعمال ضرور کریں۔

نماز عید کے دوران نمازیوں میں 6 فٹ کا فاصلہ یقینی بنایا جائے، شہری عید گاہ آنے سے قبل وضو کا اہتمام گھر پر کریں، شہری جائے نماز اپنے ساتھ لے کر آئیں، نماز عید کے بعد شہری گلے ملنے اور مصافحہ سے گریز کریں، نیز، نماز عید سے قبل اور بعد میں مساجد کے باہر بھیڑ سے بھی گریز کیا جائے۔

Advertisement

گائیڈ لائنز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بقر عید پر خاندان میں دعوتوں سے گریز کیا جائے، شہری عید خریداری کے لیے پرہجوم مارکیٹس میں جانے سے گریز کریں، مویشیوں کی آن لائن خریداری، قربانی کی حوصلہ افزائی کی جائے، اور عید کے موقع پر اجتماعی قربانیوں کو فروغ دیا جائے۔

شہری رہائشی علاقوں سے باہر مویشی قربان کریں، اور قربانی کے دوران کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں، صوبائی حکومتیں بھی عید پر کرونا کے حوالے سے عوامی شعور بیدار کریں۔

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement