Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

مہنگائی اور ٹیکسز میں اضافہ، ٹویوٹا کمپنی کا پاکستان میں پلانٹ بند کرنے کا اعلان

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان کی دوسری بڑی آٹو مینوفیکچرر کمپنی ٹویوٹا انڈس نے ملک میں پلانٹ بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ پلانٹ کو ٹیکس میں اضافے اور مہنگائی کے باعث بند کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹویوٹا انڈس موٹرز نے 25 اگست سے 6 ستمبر تک پلانٹ بند کرنے کا اعلان  کیا ہے, پاکستان میں ٹویوٹا گاڑیاں بنانے والی کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک خط میں باضابطہ طور پر اس فیصلے سے آگاہ کیا۔

اپنے بیان میں کمپنی نے مالی سال 2022-2023 کے دوران آٹو انڈسٹری کو درپیش مشکلات کو اجاگر کیا اور کہا کہ ملک میں ٹیکسز زیادہ ہونے کی وجہ سے قوت خرید متاثر ہوئی۔

دستاویزات کے مطابق گاڑیاں مہنگی ہونے سے طلب کم ہے، جس کی وجہ سے ٹویوٹا پاکستان جیسی کمپنیاں اپنی پیداواری حکمت عملیوں کا از سر نو جائزہ لینے پر مجبور ہیں۔

انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ نے اپنی پیداواری کارروائیوں کو جمعہ 25 اگست 2023 سے بدھ، 6 ستمبر 2023 تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement