Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

محکمہ موسمیات کی کراچی میں پیر اور منگل کو ہلکی بارش کی پیشگوئی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

محکمہ موسمیات نے کراچی میں پیر اور منگل کو ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ بارش کے باعث شہر قائد میں ایک بار پھر سردی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں پیر اور منگل کو کہیں کہیں بوندا باند اور ہلکی بارش کا امکان ہے، بارش کی وجہ سے پیر کو کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، اس دوران شہر میں شمال اور جنوب مغرب سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم خشک اور رات میں خنکی رہنے کا امکان ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement