Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

فٹبال ورلڈکپ میں آج میزبان قطر، ایران، انگلینڈ سمیت 8 ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

قطر میں فٹبال ورلڈکپ کے دلچسپ اور سنسنی خیز میچز جاری ہیں۔ میگاایونٹ میں تمام ٹیمیں اپنا پہلا پہلا میچ کھیل چکی ہیں۔ ایونٹ میں آج بھی 4 میچ شیڈول ہیں۔

ورلڈکپ میں آج پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے ہوگا۔ گروپ بی میں شامل ویلز اور ایران کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ دونوں ٹیمیں ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک دوسرے کے خلاف میچ کھیلیں گی۔

ایران کو رواں ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ میں انگلینڈ سے شکست ہوئی تھی جبکہ ویلز کی ٹیم امریکا کے خلاف کھیلا گیا میچ ڈرا کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

آج کا دوسرا میچ شام 6 بجے میزبان قطر اور سینگال کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔ یہ دونوں ٹیمیں بھی ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل ہونے جارہی ہیں۔

قطر اور سینیگال کی ٹیمیں اس ورلڈکپ میں اپنا پہلا  میچ ہار چکی ہیں۔ قطر کو ایکواڈور اور سینیگال کو نیدرلینڈز کی ٹیم نے شکست دی تھی۔

Advertisement

گروپ اے میں پہلے میچ کی فاتح ایکواڈور اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں آج رات 9 بجے مدمقابل آئیں گی۔ نیدرلینڈز اور ایکواڈور کے درمیان اس سے قبل ورلڈکپ کوئی میچ نہیں ہوا ہے۔

آج کا آخری میچ رات 12 بجے انگلینڈ اور امریکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ دونوں ٹیمیں ورلڈکپ کی تاریخ میں 2 مرتبہ آمنے سامنے آچکی ہیں۔ حیران کن طور پر انگلینڈ ایک بھی میچ نہیں جیت سکی۔ ایک امریکا نے جیتا اور ایک میچ ڈرا ہوا۔

انگلینڈ نے رواں ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ میں قطر کو دو کے مقابلے میں چھ گول سے ہرایا تھا۔ امریکا اور ویلز کے درمیان کھیلا گیا میچ ایک ایک گول سے برابر ہوا تھا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement