Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

غیرقانونی مویشی منڈیاں لگانے کیلئے نادرن بائی پاس منڈی کے قریب اسٹریٹ کرائم کی خط خبریں پھیلائی جارہی ہیں، یاور چاولہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی شہر میں اس سال سب سے بڑی مویشی منڈی کا مقام تبدیل کردیا گیا ہے۔ رواں سال سپرہائی وے کے بجائے ناردرن بائی پاس پر مویشی منڈی لگائی گئی ہے۔

شہرقائد میں ناردرن بائی پاس پر مویشی منڈی لگنے کے بعد منڈی جانے والے شہریوں سے لوٹ مار کی خبریں سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں۔

گزشتہ روز کراچی سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار ولی شیخ نے بھی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے مویشی منڈی کے قریب اسٹریٹ کرائم کا شکار ہونے سے متعلق آگاہ کیا۔

ناردرن بائی پاس مویشی منڈی کے ترجمان یاور چاولہ نے نادرن بائی پاس پر شہریوں کے لٹنے کی خبروں کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے اسے سوچی سمجھی سازش قرار دیا ہے۔

ترجمان یاور چاولہ نے اپنے ایک بیان میں اداکار ولی شیخ کے ساتھ ڈکیتی کے واقعہ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اداکار کے ساتھ اسٹریٹ کرائم کی واردات مویشی منڈی نادرن بائی پاس کے قریب پیش نہیں آئی۔

Advertisement

ترجمان کا کہنا ہے کہ ولی شیخ  نے جس تھانے میں درخواست جمع کرائی وہ مویشی منڈی  کے سے 8 سے 12 کلو میٹر  دور ہے، ولی شیخ کے ساتھ چھینا جھپٹی کا واقعہ ٹول پلازہ  انڈس گارڈن کے پاس پیش آیا ہے، ہم اصل  حقیقت جاننے کے لیے اسٹیج اداکار ولی شیخ سے رابطے میں ہیں۔

ترجمان یاور چاولہ کے مطابق نادرن بائی پاس مویشی منڈی  آنے اور جانے والے دونوں راستوں پر پولیس اور رینجرز تعینات ہے۔ 

ترجمان یاور چاولہ نے دعوٰی کیا ہے کہ نادرن بائی پاس مویشی منڈی کے قریب ڈکیتی کی افواہیں غیرقانونی مویشی منڈیاں لگانے والوں کی طرف سے پھیلائی جارہی ہیں۔ 

یاور چاولہ نے کہا ہے کہ نادرن بائی مویشی منڈی کے چند کلو میٹر کے فاصلے پر احسن آباد میں غیر قانونی مویشی منڈی قائم ہے، احسن آباد میں غیر قانونی مویشی منڈی کے ترجمان گروپ میں اس طرح کے مواد کو پھیلایا جاتاہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں قائم غیرقانونی مویشی منڈیوں کو تقویت دینے کے لیے غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔ کراچی میں غیر قانونی مویشی منڈیاں احسن آباد،گلشن معمار،فیڈرل بی ایریا،نارتھ کراچی کے کئی مقامات پر قائم ہیں اور ان منڈیوں کی نشاندہی کرچکے ہیں۔

Advertisement

ترجمان یاور چاولہ کا کہنا ہے غریب آباد پنجرہ مارکیٹ کے پاس لگنے والی غیرقانونی مویشی منڈی ایک ہفتے سے قائم ہے اور یہ منڈی سندھ حکومت کی رٹ کو چیلنج کیے یوئے ہے۔

نارتھ کراچی مسلم ٹاون میں بھی غیرقانونی مویشی منڈی قائم ہوچکی ہے۔ نارتھ کراچی غیر قانونی مویشی منڈی کا گڑھ بن گیا، سیکٹر الیون ٹاون پلازہ کے سامنے غیرقانونی مویشی منڈی قائم۔کردی گئی ہے

یاور چاولہ کے مطابق نارتھ کراچی میں شہر کے وسط میں قائم قائم غیر قانونی مویشی منڈی سیکٹر الیون کے ذیشان پارک میں لگائی گئی ہے۔ رہائشی ہلازہ کے سامنے قائم مویشی منڈی سے روزانہ تین ہزار بھتہ بھی نارتھ کراچی پولیس کو جاتاہے

نادرن بائی پاس مویشی منڈی کے ترجمان یاور چاولہ نے سوال کیا کہ ان غیر قانونی مویشی منڈیوں کی سرپرستی کون کر رہاہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement