Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

عوام ایس او پیز پر عمل کریں، کورونا بڑھا تو دوبارہ سخت اقدامات کرنے پڑیں گے، وزیراعلی سندھ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے کورونا کے کیسز مذید بڑھنے پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دے دیا۔ وزیراعلی سندھ نے عوام سے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت بھی کردی۔ 

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا ہے۔  وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں اور خاص طور کراچی میں ٹیسٹنگ بڑھانے کی ہدایت کردی۔ 

مرادعلی شاہ نے عوام ویکسی نیشن اور بوسٹر لگوانے کی بھی اپیل کی انکا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ اور محرم کے بڑے ایونٹس آرہے ہیں، ان ایونٹس سے پہلے ہی ہمیں کورونا کی شرح کو نیچے لانا ہے۔ 

 وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ عوام احتیاطی تدابیر اپنائیں اور کورونا کے شرح کو کم کریں، اگر کورونا کے کیسز مذید بڑھے تو شاید حکومت کو پھر سخت اقدامات لینے پڑ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام ماسک پہنے، سماجی دوری کو یقینی بنائیں ، ہاتھ دھلے اور سینی ٹائزر کیے جائیں۔ 

واضح رہے اجلاس کے دوران سیکریٹری صحت سندھ نے کورونا صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں کورونا کیسز  24 جون سے بڑھنا شروع ہوئے ہیں جبکہ کورونا کےہفتہ وار 19 فیصد کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ 

Advertisement

ترجمان وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ اس وقت کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 63 ہے جن میں 4 وینٹی لیٹرزپرہیں۔24جون کو 248 کیسز تھے اور 26 جون کو337، 28 جون کو431 اور 30 جون کو 465 کیسز رپورٹ ہوئے. 

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں کورونا کیسز کا سب سے زیادہ ہفتہ وار تناسب ہے جب کہ جیکب آباد میں 3 فیصد، جامشورو 3 فیصد، سکھر 2 فیصد اور ٹھٹھہ میں 2 فیصد کیسز ہیں۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement