Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

عمرے کی ادائیگی کیلئے اتوار، منگل اور بدھ کے دن بہترین ہیں، ان دنوں رش کم ہوتا ہے، سعودی وزیر حج و عمرہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

ہر مسلمان کی یہ دیرینہ خواہش ہوتی ہے کہ اپنی زندگی میں حج اور عمرے جیسی عظیم عبادت کی ادائیگی کریں لیکن اکثر زائرین دورانِ طواف خانہ کعبہ کے قریب تر ہوکر حجر اسود کے بوسے کی سعادت حاصل نہیں کرپاتے۔

اس حوالے سے سعودی وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے اپنے ایک حالیہ بیان میں زائرین کی یہ مشکل بھی آسان کردی ہے۔ انہوں نے عمرے کی ادائیگی کے بہترین دن اور اوقات بتائے ہیں۔

ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بتایا ہے کہ مکہ مکرمہ میں ان دنوں موسم انتہائی خوشگوار ہے۔ عمرے کی ادائیگی کیلئے آنے والے زائرین اتوار، منگل اور بدھ کا چناؤ کرسکتے ہیں کیونکہ ان دنوں رش کم ہوتا ہے۔

سعودی وزیر نے کہا کہ عمرے کیلئے بہتر وقت صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 10 اور رات 11 سے 2 بجے کا ہوتا ہے۔ رش سے بچنے والے عمرہ زائرین ان اوقات میں پرسکون عمرے کی سعادت حاصل کر سکتے ہیں۔

سعودی عرب بالخصوص مکہ المکرمہ میں موسم خوشگوار ہونے کے باعث زائرین دسمبر اور جنوری کو ترجیح دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان دنوں عمرے کے دوران معمول سے زیادہ رش دیکھنے کو ملتا ہے۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement