Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

عدالت کا کراچی میں فوری طور پر ٹاؤنز اور یوسیز کو بجٹ اور مالی اختیارات دینے کا حکم

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سندھ ہائی کورٹ نے بلدیاتی اداروں میں ٹرانزٹ افسران کی تقرری اور بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے سے متعلق جماعت اسلامی کی درخواست پر ٹاؤنز اور یوسیز کو فوری بجٹ اور مالی اختیارات دینے کا حکم دے دیا۔

قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو بلدیاتی اداروں میں ٹرانزٹ افسران کی تقرری اور بلدیاتی اداروں کو باااختیار بنانے سے متعلق جماعت اسلامی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سرکاری وکیل نے مؤقف دیا کہ دیگر اضلاع کی یوسیز میں ضمنی الیکشن مکمل ہوجائے تو فنڈز منتقل کردیئے جائیں گے۔ قائم مقام چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے ریمارکس دیئے کہ کون سے الیکشنز رہ گئے ہیں؟ کیوں مکمل نہیں ہورہا یہ پروسیس؟

جماعت اسلامی کے وکیل عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ یوسیز کے ملازمین کے تبادلے اور ذمہ داریوں کی تفویض کا عمل بھی مکمل نہیں ہوا۔ جب تک یوسیز فعال نہیں ہوں گی، نچلی سطح تک اختیارات منتقلی کا عمل مکمل نہیں ہوگا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے مطابق ٹائونز اور یوسیز کو فوری مالی اختیارات دیئے جائیں۔ عدالت نے یوسیز کے ملازمین کی ذمہ داریوں کی تفویض کا عمل بھی فوری مکمل کرنے کا حکم دیدیا۔

Advertisement

عدالت نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان و دیگر کی درخواست نمٹاتے ہوئے ٹاؤنز اور یوسیز کو فوری بجٹ اور مالی اختیارات دینے کا حکم دے دیا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement