Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

عامرلیاقت کے پوسٹ مارٹم سے متعلق درخواست پر سماعت مکمل، فیصلہ آج سنایا جائے گا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی وزیرحسین میمن کی عدالت میں معروف اینکر ڈاکٹرعامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کرانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

 

سرکاری وکیل سجاد علی دشتی اورایس ایچ او بریگیڈ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ سرکاری وکیل سجاد علی دشتی نے عدالت کے سامنے مؤقف پیش کیا کہ ورثا پوسٹ مارٹم کرانا نہیں چاہتے۔ ورثا کہتے ہیں پوسٹ مارٹم کرانے سے ان کے والد صاحب کی روح کو تکلیف پہنچے گی۔

 

سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ورثا کے مطابق عامر لیاقت کو قتل نہیں کیا گیا، کسی پرشک بھی نہیں ہے۔ پولیس کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پولیس سرجن کے مطابق جب تک جسم کا اندرونی جائزہ نہیں لیتے موت کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکتیں۔

 

ڈاکٹرعامرلیاقت کے ورثا کےعدالت میں پیش ہونے اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ درخواست پر فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا۔

 

واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین 9 جون کو اچانک انتقال کر گئے تھے، وہ اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹرز  نے عامر لیاقت حسین کی موت کی تصدیق کی تھی۔

Advertisement

 

انتقال کے بعد پولیس کی کوششوں کے باوجود عامر لیاقت حسین کے اہلخانہ نے پوسٹ مارٹم سے انکار کردیا تھا۔ پوليس حکام کا موقف تھا کہ موت کی وجہ کا تعين نہ ہونے کی وجہ سے پوسٹ مارٹم ضروری ہے۔

 

عامر لياقت کے اہل خانہ نے عدالت سے رجوع کيا تھا اورجوڈيشل مجسٹريٹ کے ہمراہ پوليس سرجن کی جانب سے معائنہ کرنے کے بعد ميت ورثا کے حوالے کردی گئی تھی جسکے بعد عامرلیاقت کو عبداللہ شاہ غازی سے متصل قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا تھا

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement