Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

سندھ حکومت کا تعلیمی بورڈز کی اصلاحات اور ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

حکومت سندھ نے صوبہ میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے تمام بورڈز میں اصلاحات کرنے اور بورڈز کو ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی وزیربورڈز اسماعیل راہو کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سیکریٹری بورڈز، چیئرمین اسلام آباد تعلیم بورڈ، سی ای او پنجاب امتحانات کمیشن، چیئرمین پشاور بورڈ  اور سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمین نے شرکت کی۔ اسلام آباد بورڈ کے چیئرمین قیصر عالم نے اجلاس کو آٹومیشن اور ڈیجیٹلائزیشن پرتفصیلی بریفنگ دی۔پنجاب امتحانات کمیشن کے چیئرمین نے کمیشن کے قیام کے اغراض و مقاصد، پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت کا جائزہ اور امتحانات کے نظام میں کی گئیں اصلاحات سے متعلق اجلاس کو آگاہ کیا۔سندھ کے تعلیمی بورڈز کو آٹومیشن اور ڈیجیٹلائز کرنے کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

صوبائی وزیربورڈز اسماعیل راہو نے ایڈیشنل سیکریٹری بورڈز، کراچی اور نوابشاہ کے تعلیمی بورڈز کے چیئرمین پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دی جو تعلیمی بورڈز کی اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن کی جلد مکمل کرنے کے لئے اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ تمام تعلیمی بورڈز کے امتحانات کا نتیجہ ڈیجیٹلائز کر نے پر کام ہورہا ہے، آٹومیشن اور ڈیجیٹلائزیشن کے بعد تما م تعلیمی بورڈز کے اساتذہ گھر بیٹھ کر ہی پیپرز چیک کرسکیں گے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement