Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

سری لنکا کی پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں 246 رنز سے شکست، سیریز 1-1 سے برابر

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سری نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کم بیک کرتے ہوئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار کامیابی حاصل کرکے سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔ سری لنکا نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 246 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی۔

گال میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور پہلی اننگز میں 378 رنز اسکور کئے۔ دنیش چندیمل نے 80 رنز کی اننگز کھیلی۔ اوشادا فرنینڈو اور نروشن ڈک ویلا نے بھی نصف سینچری کی۔ پاکستان کے یاسرشاہ اور نسیم شاہ نے 3 ، 3 آؤٹ کئے۔

پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 231 رنز بناسکی۔ آغا سلمان 62 رنز بناکر نمایاں رہے۔ سری لنکا کی جانب سے رمیش مینڈس نے 5 وکٹیں اڑائیں۔

سری لنکا نے دوسری اننگز میں بھی شاندار بیٹنگ کی اور 8 وکٹوں پر 360 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کردی۔ دھننجایا ڈی سلوا نے 109 رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان دیموتھ کرونارتنے نے بھی 61 رنزبنائے۔ نسیم شاہ اور محمدنواز 2 ، 2 وکٹیں لے کر باؤلرز میں نمایاں رہے۔

پاکستان کو جیت کیلئے 508 رنز کا ہدف ملا لیکن اسکے تعاقب میں دوسری اننگز میں بھی قومی بیٹنگ لائن لڑکھڑاگئی۔ بابراعظم کے 81 اور امام الحق کے 49 رنز کے علاوہ دیگر کوئی بھی بیٹر وکٹ پر زیادہ دیر نہ ٹک سکا۔

Advertisement

سری لنکا کی جانب سے پربھاتھ جے سوریا نے 5 اور رمیش مینڈس نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ 2 ٹیسٹ میچ کی سیریز 1 – 1 سے برابر ہوگئی۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement