Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

بجلی پھر مہنگی کرنے کی تیاری، کراچی کیلئے 11.38 روپے فی یونٹ تک اضافے کی درخواست

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے شہریوں کو ایک بار پھر بجلی کا زوردار جھٹکا دینے کی تیاری کی جانے لگی۔ کے الیکٹرک نے نیپرا میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرادی۔

کے الیکٹرک کی جانب سے نیپرا میں جمع کرائی گئی درخواست کے مطابق بجلی 11 روپے 38 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

کے الیکٹرک نے بجلی کے نرخوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد مانگا ہے اور یہ اضافہ جون کے ماہ میں فیول ایڈجسٹمنٹ مانگا گیا ہے۔

نیپرا نے بھی کے الیکٹرک کی جانب سے درخواست موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ کے الیکٹرک کی درخواست پر نیپرا میں 28 جولائی کو سماعت ہوگی۔

کے الیکٹرک کے علاوہ  سینٹرل پاور پرچیسنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بھی نیپرا میں 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرائی ہے۔ سی پی پی اے کی جانب سے بجلی کے نرخوں کا اطلاق کراچی کے علاوہ دیگر شہروں پر ہوتا ہے۔

Advertisement

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement