Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

بابر غوری کی گرفتاری کے خلاف بیٹی نے عدالت میں درخواست دائر کردی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سابق وفاقی وزیرپورٹ اینڈ شپنگ اور ایم کیو ایم رہنما بابرغوری کی گرفتاری کے معاملے میں ان کی بیٹی نے عدالت سے رجوع کرلیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی۔

سندھ ہائی کورٹ میں ایئرپورٹ سے گرفتار کیے گئے سابق وفاقی وزیربابرغوری کی گرفتاری کے معاملے میں انکی بیٹی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی اور فوری سماعت کی استدعا کی گئی۔ سندھ ہائیکورٹ نے بابر غوری کی بیٹی کی درخواست کو فوری سماعت کے لیے منظور  کرلیا۔

بابر غوری کے وکیل بیرسٹر شبیر شاہ  کا کہنا تھاکہ بابرغوری کےخلاف جو مقدمات سامنے آئے تھے ان میں حفاظتی ضمانت کروا لی تھی۔بابر غوری کےخلاف چھپے ہوئے مقدمات کی تفصیلات کے لیے عدالت سے رجوع کریں گے۔

سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابرغوری  کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ بابر غوری  اپنے خلاف دائر تمام مقدمات کا سامنا کریں گے۔

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری کو گزشتہ روز  دبئی سے وطن واپسی پرکراچی ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

Advertisement

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیوایم کے رہنما بابرغوری کی گرفتاری 2015 میں درج اشتعال انگیز تقریرکے مقدمات میں ڈالی گئی ہے۔ مقدمہ محمد رمضان نامی شخص کی مدعیت میں سائٹ سپر ہائی وے میں درج کیا گیا تھا۔

بابرغوری کو انسداددہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پولیس کے ذرائع کے مطابق بابرغوری ریاست کے خلاف مجرمانہ سرگرمیوں کے مقدمہ میں گرفتار ہوئے ہیں۔  ایف آئی آرنمبر 354 سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں سال 2015 میں درج کی گئی۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement