Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

بائیس دن کی بچی کو قتل کرنے والی ماں کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں 22 دن کی بچی کو قتل کرنے والی ملزمہ ماں کو جوڈیشل مجسٹریٹ سینٹرل کے سامنے پیش کردیا گیا۔ ملزمہ نے عدالت کے سامنے بھی اعتراف جرم کرلیا۔

 

عدالت نے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر کیس کا چالان پیش کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

 

واضح رہے پولیس نے 22 دن کی بچی کو قتل کرنے والی ملزمہ ماں کو گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا تھا۔ ملزمہ عمیمہ نے بچی کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کرلیا تھا۔

 

ملزمہ کا کہنا ہے کہ بچی رات کو سونے نہیں دیتی تھی جس پر شوہر سے جھگڑا رہتا تھا، واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کیلئے گھر میں سامان بکھیر دیا تھا۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ 22 دن کی بچی کی لاش 10 مارچ کو گھر سے برآمد ہوئی تھی، ملزمہ نے گھر میں ڈکیتی کی اطلاع دے کر  بے ہوشی کا ڈرامہ بھی رچایا تھا۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement