Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

انگین آلتان سے فراڈ کرنے والا نوسرباز کاشف ضمیر گرفتار

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

لاہور:دُنیا بھر میں مقبول ترک ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار انگین آلتان کو  پاکستان لانے والے ٹاک ٹاکر اور بزنس مین کاشف ضمیر کو پولیس نے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے انگین آلتان کے ساتھ فراڈ کرنے والے اور متعدد فراڈ کیسز میں مطلوب کاشف ضمیر نامی نوسرباز کو گرفتار کرنے کےلیے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی زیر نگرانی کارروائی کی۔

پولیس نے ارتغل غازی کا کردار نبھانے والے ترک اداکار کو بلانے والے نوسر باز کاشف ضمیر کی گرفتاری کے ساتھ اسلحہ بردار ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کاشف ضمیر اور دیگر ملزمان کی جانب سے دوران آپریشن مزاحمت بھی کی گئی تھی۔

Advertisement

کاشف ضمیر نے ترک اداکار انگین آلتن کو پاکستان بلانے کےلیے دس لاکھ ڈالرز کا معاہدہ کیا تھا اور انہیں صرف آدھی رقم ادا کی، رقم پوری نہ ملنے پر ارطغرل غازی کے ہیرو انگین وطن واپس روانہ ہوئے گئے۔

پولیس کے مطابق اینگن التان کی میزبانی کرنے والا ملزم کاشف ضمیر 8 مقدمات میں ملوث ہے۔

ملزم کاشف ضمیر کے خلاف فراڈ، امانت میں خیانت، کار چوری اور ڈکیتی سمیت سنگین مقدمات درج ہیں۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement