Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

آفاق احمد کا کراچی کو آفت زدہ قرار دے کر ایک سال کیلئے ٹیکس چھوٹ دینے کا مطالبہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

مہاجر قومی موومنٹ (حقیقی) کے چیئرمین آفاق احمد نے کراچی سمیت حیدرآباد کے تاجروں کو ایک سال کیلئے ٹیکس چھوٹ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

آفاق احمد کی جانب سے کراچی اور حیدرآباد میں حالیہ بارشوں کو بعد ہونے والے نقصانات اور شہر کی ابتر صورتحال کے پیش نظر ٹیکس چھوٹ دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکمرانوں کو کراچی کے معاملے کو سنجیدگی سے لینا ہوگا۔ کراچی پر توجہ نہ دینا کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے۔

آفاق احمد نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد کو آفت زدہ قرار دے کر کم از کم ایک سال کیلئے ٹیکس کی چھوٹ دے کر تاجروں کو دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑنے ہونے میں مدد دینی چاہئے۔

بارشوں میں وقفے کے باوجود ابھی تک نکاسی آب کے لئے حکومت کی جانب سے سرد مہری قابلِ مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ رین ایمرجنسی کے نام پر قومی وسائل سے اپنی جیبیں بھرنے کے علاوہ تباہ ہونے والے شہر کے لئے کچھ نہیں کیا جارہا۔

Advertisement

واضح رہے رواں ماہ مون سون کے نتیجے میں کراچی اور حیدرآباد میں شدید بارشیں ہوئیں۔ کراچی میں فیصل بیس کے مقام پر بارشوں کا 55 سالہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement