Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

آئی سی سی ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں بابراعظم سرفہرست، حارث رؤف کی ترقی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔ ون ڈے بیٹرز میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ امام الحق ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بھارت کے شُبمن گِل دوسرے، جنوبی افریقا کے رسی وین ڈر ڈوسن تیسرے اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔

جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک ایک درجے ترقی کے بعد ساتویں اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان  روہت شرما نویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ پاکستان کے فخر زمان ایک درجے تنزلی کے بعد 10 ویں نمبر پر چلے گئے۔

ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ پہلے، مچل اسٹارک دوسرے اور ٹرینٹ بولٹ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ بھارت کے کلدیپ یادیو ایک درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔

افغانستان کے راشد خان ایک درجے تنزلی کے بعد 8 ویں نمبر پر آ گئے ہیں اور پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کا دسواں نمبر ہے۔ حارث رؤف 7 درجہ ترقی کے بعد 21 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement