Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

آئی ایم ایف 1 ارب ڈالر کیلئے ہمیں تگنی کا ناچ نچا رہا ہے، رانا ثناء اللہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے آئی ایف ایم کے ساتھ حکومتی مذاکرات پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ صرف ایک ارب ڈالر کیلئے آئی ایم ایف ہمیں تگنی کا ناچ نچا رہا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ نے سابقہ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہر قیمت پر کرنا ہی تھا۔ 3 سال قبل آئی ایم ایف سے معاہدہ غلط اور تاخیر سے کیا گیا۔ جس کی وجہ سے ايک ارب ڈالر کيلئے آئی ايم ايف تگنی کا ناچ نچا رہا ہے۔ 

وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ جب تک سب سر جوڑ کر نہيں بيٹھيں گے معیشت کا مسئلہ حل نہيں ہوگا، ملک دیوالیہ ہو گیا تو ملک میں افراتفری پھیلے گی۔ 

رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ ملک نے ماضی میں ڈیڑھ سو ارب ڈالر کا نقصان اٹھایا، ملکی معیشت اور امن و امان کی صورتحال کا حل سیاسی اتفاق رائے میں ہے، ملک کی تمام سیاسی جماعتیں ایک جگہ سرجوڑ کر بیٹھیں۔

مہنگائی سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہر طرح سے کوشش کی کہ تيل کی قيمت نہ بڑھانی پڑے، پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں سے بچنا چاہتے تھے، تيل کی قيمت بڑھنے سے بہت زيادہ مہنگائی ہوتی ہے، نگراں حکومت آنے سے صورت حال تھی کہ ملک ڈيفالٹ کی طرف جا رہا تھا۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement