Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

گلوکار چاہت فتح علی خان فرسٹ کلاس کرکٹر بھی تھے؟ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

منفرد اور دلچسپ گائیکی سے سوشل میڈیا پر شہرت پانے والے پاکستان کے گلوکار چاہت فتح علی خان فرسٹ کلاس کھیل چکے ہیں۔ برطانوی نژاد چاہت فتح علی نے سن 1983 اور 1984 میں فرسٹ کلاس میچز کھیلے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چاہت فتح علی خان کا اصل نام کاشف رانا ہے اور انہوں نے پاکستان کیلئے 2 فرسٹ کلاس میچز میں نمائندگی گی۔ چاہت فتح علی خان کی 2 میچز کی 3 اننگز میں بیٹنگ آئی اور 16 رنز بنائے۔ چاہت فتح علی خان نے پاکستان سے برطانیہ منتقل ہونے کے بعد وہاں بھی 12 سال تک کلب کرکٹ کھیلی۔ 

گزشتہ برس کاشف رانا چاہت فتح علی خان کے نام سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے اور پھر انکے ایک کے بعد ایک تفریحی گانے سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ 

رواں سال کے آغاز میں انہوں نے پاکستان سپر لیگ کے لیے بھی ایک گانا گایا اور یہ گانا بھی سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہوا۔ چاہت فتح علی خان نےمعروف گلوکار علی ظفر کا مقبول ترین گانا ’چھنو کی آنکھ میں ‘ اپنی آواز میں پیش  کیا تھا  جس پر علی ظفر بھی ردعمل دیے بغیر نہ رہ سکے۔

سوشل میڈیا سے مقبولیت پانے والے چاہت فتح علی خان نے ایک ڈیجیٹل میڈیا کو انٹرویو میں بتایا کہ انکے چاہنے والوں میں خواتین کی تعداد مردوں سے زیادہ ہے۔  چاہت فتح علی خان نے انکشاف کیا کہ انکی خواتین مداحوں میں سے 6 سے 7 خواتین براہ راست شادی کی پیشکش بھی کرچکی ہیں۔ 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts