پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی کے پہلے بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ گرین لائن کو ایک ماہ مکمل ہوگیا۔ دس جنوری کو شروع ہونے والی بس سروس کو ایک ماہ میں 10 لاکھ سے زائد مسافروں نے استعمال کیا۔ گرین لائن انتظامیہ نے اعداد وشمار جاری کردئے۔
ٓگرین لائن بس سروس کا باقاعدہ آغاز 10 جنوری کو ہوا اور 9 فروری کو ایک ماہ مکمل ہوگیا۔ گرین لائن انتظامیہ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطا بق ایک ماہ میں گرین لائن کی 80 بسوں میں 10 لاکھ 93 ہزار شہریوں نے سفر کیا۔
ہفتے کے دنوں میں اوسطاً گرین لائن کی 80 بسوں میں 35 ہزار لوگوں نے یومیہ سفر کیا جبکہ بعض اوقات ہفتہ کے اختتام کے دوران گرین لائن میں سفر کرنے والوں کی تعداد 50 ہزار تک جاپہنچی۔منتظمین کے مطابق آنے والے دنوں میں گرین لائن میں سفر کرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
واضح رہے گرین لائن بس سروس کے پہلے مرحلہ میں سرجانی ٹاؤن سے نمائش چورنگی سے اسی بس چلائی جارہی ہیں۔ سروس صبح سات بجے سے رات بجے تک جاری رہتی ہے۔ گرین لائن بس کا کرایہ 15 سے 55 روپے کے درمیان رکھا گیا۔