کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ، پی ایس ایل 7 میں تماشائیوں کی تعداد محدود

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان سپرلیگ سیون میں تماشائیوں کی تعداد کو محدود کردیا ہے۔ پاکستان میں کورونا کے کیسز میں گزشتہ چند دنوں میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 40 فیصد سے اوپر جاپہنچی۔ جسکے باعث این سی او سی نے پی ایس ایل کے کراچی میں شیڈول میچز کے لئے تماشائیوں کی تعداد پچیس فیصد تک محدود کردی۔

این سی او سی کے فیصلہ کے مطابق اب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 8000 ہزار تماشائیوں کو داخلہ کی اجازت ہوگی۔ میچ کے دوران تماشائیوں کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہوگا۔ اسٹیڈیم میں داخلہ کے لئے 12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کا کورونا ویکسین شدہ ہونا لازمی ہوگا۔ اسٹیڈیم میں داخلہ سے قبل تمام افراد کا کورونا ویکسین کارڈ دیکھا جائے گا۔ اسٹیڈیم میں بھی تمام وقت لوگوں کو چہرے پر ماسک کی پابندی کرنی ہوگی۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے کو اسٹیڈیم سے باہر کردیا جائےگا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے تماشائیوں کی تعداد محدود کرنے کا فیصلہ فی الحال کراچی میں شیڈول پی ایس ایل میچز کے لئے کیا ہے۔ جو 27 جنوری سے 7 فروری تک شیڈول ہے۔ ایونٹ کا دوسرا مرحلہ 10 فروری سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ 27 فروری تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں تماشائیوں کی تعداد سے متعلق بعد حالات کے جائزہ کے بعد کیا جائے گا۔ این سی او سی نے ابتدائی طور پر پی ایس ایل کے تمام میچز کے لئے 100 فیصد تماشائیوں کو داخلہ کی اجازت دی تھی۔ 
Spread the love
جواب دیں
Related Posts