کمشنرکراچی کی بس اڈوں کو شہر سے باہرمنتقل کرنے اور دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت

کمشنرکراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں  شہرکے اندر انٹرسٹی بس اڈوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے اور ہیوی ٹریفک کے دن کے اوقات میں شہر کے اندر داخل ہونے پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ڈی آئی جی ٹریفک،  تمام ڈپٹی کمشنر، محکمہ ایکسائز ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، ایس آئی ڈی سی ایل اور ریڈ لائن اور یلو لائن کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ شہر کے اندر مصروف علاقوں میں بس اڈوں کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور ٹریفک دباؤ کا سامنا ہے جسکے پیش نظر فیصلہ کیا گیا  کہ شہر کے اندرغیر قانونی انٹر سٹی بس اڈوں کو ختم کیا جائے گا اور ان کے لیے شہر کے باہر انٹر سٹی بس ٹرمنلز قائم کئے جائیں گے۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ  شہر کے اندر ہیوی ٹریفک کے دن کے اوقات میں داخلہ پر پابندی کو سختی سے نافذ کیا جائے گا۔

اجلا س میں انٹر سٹی بس ٹرمنلز کے لیے مجوزہ منصوبوں پر عملدرآمد میں حائل تجاوزات سمیت  رکاوٹوں کا جائزہ لیا گیا اور انہیں دور کر نے کے لیے مختلف  اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں شہر سے باہر سپر ہائی وے اور دیگر  مختلف مقامات کی نشاندہی کی گئی۔

سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے حکومت سندھ کے بس ٹرمنلز کے مجوزہ منصوبہ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور حکومت کی  کوششوں سے آگاہ کیا اور تجاویز دیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ ہیوی ٹریفک کو صبح 6 بجے  سے رات گیارہ بجے تک شہر کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے انھوں نے کہا کہ  اس پابندی پر موثر طور پر عملدرامد کیا جائے گا۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے تاج کمپلیکس قیوم آباد کریم آباد، کینٹ اور مختلف مقامات پر غیر قانونی بس اڈوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے ٹریفک انجینئرنگ بیورو کو متحرک کیا جائے گا۔

اجلاس  میں ٹریفک سگنلز اور لین مارکنگ کی کمی دور کر نے کے لیے  ٹریفک انجینئرنگ بیورو اور ٹریفک پولیس کو مل کر اقدامات کرہے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں ٹریفک پولیس اپنی ٹریفک جرمانہ کی آمدنی سے ٹریفک انجینئرنگ بیورو کو  ٹریفک سگنلز روڈ لیں مارکنگ اور ٹریفک سائنز کے اخراجات پورے کر نے کے لیے فنڈ فراہم کرنے کے لیے حکومت کو تجویز دی۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts