محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کراچی میں کورونا کی صورتحال سے متعلق تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ24گھنٹےمیں کرونا مثبت کیسزکی شرح 8فیصد رپورٹ رہی ۔۔
میڈیا ریپورٹس کے مطابق سندھ میں گزشتہ24گھنٹے میں891 کیسزرپورٹ ہوئے ، جس میں سے کراچی میں کورونا کے 334 کیسز سامنے آئے۔
چیف منسٹر اوف سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ، اس وقت سندھ میں کوویڈ – 19 کے 49،214 مریض ہیں۔ جن میں سے 650 مریضوں کی حالت تشویشناک جبکہ 56 کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 7 ہزار 508 اور صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 90 ہزار 176 ہوگئی ہے