کراچی میں گاڑیوں کی چوری اور فروخت میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

کراچی میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) پولیس نے گاڑیوں کی چوری اور فروخت میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان سے چوری شدہ گاڑیاں بھی برآمد ہوئیں۔

 

تفصیلات کے مطابق اے وی ایل کراچی کے نارتھ ناظم آباد ڈویژن نے کاروائی کرتے ہوئے کاریں چوری کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کاریں چوری کرکے بلوچستان کے مختلف شہروں میں فروخت کردیتے تھے۔

 

گرفتار ملزمان کے پاس سے چار کاریں ، مختلف اقسام کی ٹویوٹا کرولا کاروں کی چابیاں ، پلاس اور نمبر پلیٹس کھولنے والا پانا برآمد ہوا۔ ملزمان کی شناخت محمدسلیم عرف فاروق والد امیر محمد ، کلاخان عرف آغا جان ولد غلام نبی، عبدالجلیل ولد عبدالرحمان اور محمداسماعیل آفریدی ولد عبدالمنان خان کے نام سے ہوئی۔

 

پولیس کے مطابق چور ملزم سلیم پہلے بھی اسلحہ، منشیات  اور چوری کے مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ خریدار ملزم چوری کی گاڑیاں کراچی آکر خریدتا ہے اور اپنے  ڈرائیورز کے ذریعہ گلستان (بلوجستان)  پہنچا کر منشیات فروشوں کو فروخت کر تا ہے۔

 

اے وی ایل سی کی جانب سے گرفتار کئے جانے والے چاروں ملزمان نے کراچی سے متعدد کاروں کی چوری اور فروخت کر نے کا اعتراف کرلیا ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts