Search
Close this search box.

کراچی میں ڈکیتی کی جھوٹی کہانی بناکر 6 لاکھ روپے لوٹنے والے نجی کمپنی کے 2 ملازم گرفتار

کراچی کے علاقے بوٹ بیسن پولیس نے اسٹریٹ کرائم کا شکار ہونے کا ڈرامہ بناکر رقم لوٹنے والے نجی کمپنی کے دو ملازمین کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے رقم بھی برآمد کرلی گئی۔

پولیس کے مطابق نجی کمپنی کے 2 ملازمین نے کلفٹن کے علاقے بلاک 7 میں واقع بینک سے 6 لاکھ روپے کی رقم نکلوائی اور دونوں ملازمین نے کمپنی واپس پہنچ کر مالک کو ڈکیتی کی جھوٹی واردات کا قصہ سنایا۔

دونوں ملازمین نے بتایاکہ بینک سے رقم نکلوا کر واپس آنے کے دوران راستے میں جرائم پیشہ افراد نے ان سے رقم چھین لی۔ جس پر کمپنی کے مالک کی جانب سے مذکورہ واقع کی اطلاع تھانہ بوٹ بیسن کو دی گئی اور انہوں نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا۔

ولیس کی جانب سے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور ملازمین کا کال ریکارڈ حاصل کیا گیا اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی،پولیس انتہائی قلیل وقت میں واقعہ کے حقائق تک پہنچ گئی۔

دونوں ملازمین ہی رقم ہڑپ کرنے میں ملوث پائے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے رقم برآمد کر لی گئی ہے۔ نجی کمپنی کے ملازمین کی شناخت گاتشے ولد رامشے اور محبوب ولد فراش کے نام سے ہوئی۔

ملزمان کے مطابق انہوں نے بینک سے رقم نکلوانے کے بعد قریب ہی واقع ایک بنگلے میں اپنے دوست کے پاس رکھوائی اور واپس کمپنی پہنچ کر جھوٹی ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں