قومی ٹیم کے وائٹ بال کپتان بابراعظم نے کاکول میں جاری ٹریننگ کیمپ کو کھلاڑیوں اور ٹیم کیلئے فائدہ مند قرار دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں بابراعظم نے کہا کہ فزیکل ٹریننگ کیمپ سے ہمیں انٹرنیشنل کرکٹ میں بہت فائدہ ہوگا، میرا اس طرح کا یہ تیسرا کیمپ تھا، جب بھی آیا ہوں کچھ نہ کچھ سیکھ کرگیا ہوں۔
کیمپ کے انعقاد کا واحد مقصد ٹیم میں اتحاد قائم کرنا اور فٹنس کو بہتر بنانا تھا، امید ہے ٹریننگ کے بعد فزیکل فٹنس کی فکر نہیں رہے گی۔
بابراعظم نے کیمپ کے دوران ٹیم بونڈنگ پر بہت کام ہوا، رمضان کے حساب سے بھی ٹریننگ کو ایڈجسٹ کیا گیا۔ یہاں کا ماحول بہت اچھا تھا تمام لڑکوں نے انجوائے کیا۔
بابراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کا مصروف ترین سیزن آرہا ہے ہمارے پاس مختصر وقت تھا جس میں یہ کیمپ لگایا گیا اور فٹنس پر کام کیا گیا۔ امید ہے فٹنس پر جو کام کیا اسکا فائدہ ہوگا۔ ہر کسی نے سخت محنت کی اور فٹنس بہتر کرنے کی کوشش کی ہے۔