ڈیزل کی قیمتوں میں ساڑھے 7 روپے فی لیٹراضافہ، پیٹرول کی قیمتیں برقرار

روس سے سستے تیل کی درآمد کے باوجود پیٹرول کی قیمتوں میں کمی نہ ہوسکی۔ وفاقی حکومت نے اگلے 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔ قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اگلے15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کیا اور بتایا کہ یکم جولائی سے 15 جولائی کی رات 12 بجے تک ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے7 روپے فی لیڑ اضافہ کیا گیا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے رجحان کے باوجود عوام پرکم سےکم بوجھ ڈالنےکی کوشش کی،لہٰذا پٹرول کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیاجارہا اور پٹرول کی قیمت 262 روپے فی لیٹر پربراقرار رہے گی۔

واضح رہے حکومت نے عوام کیلئے پیٹرول کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا لیکن پیٹرول پر عائد لیوی میں 5 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے پیٹرول پر عائد لیوی میں پانچ روپے اضافے کے بعد پیٹرول پر لیوی 50 روپے سے بڑھ کر 55 روپے ہوگئی۔

وزارت خزانہ کےحکام کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر عائدلیوی میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 50 روپے فی لیٹر وصول کی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اوگرا نے قیمتیں کم سے کم رکھنے کی سفارش کی تھی جس پر وزیراعظم سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل آئندہ 15 روز کیلئے کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

واضح رہے کہ اس وقت پیٹرول فی لیٹر 262 روپے، ڈیزل فی لیٹر 260 روپے پچاس پیسے، لائٹ ڈیزل آئل فی لیٹر 147 روپے 68 پیسے اور مٹی کا تیل فی لیٹر 164 روپے 7 پیسے میں دستیاب ہے۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts