پاکستان میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کا اضافہ

پاکستان میں آج ایک بار پھر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی بازار میں سونے کی قیمتوں میں آج اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان کے صرافہ بازاروں میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 45 ہزار روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 2143 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 10 ہزار 48 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 21 ڈالر اضافے کے بعد 2343 ڈالر ہوگئی، واضح رہے گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Spread the love
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts