پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدر کو گرفتار کر لیا گیا،

کراچی میں تھانہ بریگیڈ پولیس نے مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں آج عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا ہے تفتیشی پولیس بریگیڈ تھانہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ نون لیگی رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو آج عدالت میں پیش کرنے کا ابھی کچھ علم نہیں ہے انہوں نے بتایا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو عزیز بھٹی تھانے میں رکھا گیا ہے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو بریگیڈ تھانے کی پولیس نے مقامی ہوٹل کے کمرے سے گرفتار کیا ہےکیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو مزار قائد کے تقدس کی پامالی کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے ، ان سمیت 200 افراد کے خلاف مقدمہ شہری وقاص کی مدعیت میں درج کیا گیا صفدر کے خلاف درج مقدمے میں جان سے مارنے کی دھمکی، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل ہیں، جبکہ مقدمے میں مزار قائد ایکٹ کی خلاف ورزی کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پولیس نے ہوٹل میں میرے کمرے کا دروازہ توڑ کر کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو گرفتار کیا ہے

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts