وزیراعلی سندھ نے لانڈھی میں دہشتگردوں کے حملہ کی رپورٹ طلب کرلی، وزیرداخلہ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ نے غیر ملکی مہمانوں کی سکیورٹی پر مامور سکیورٹی گارڈز کے علاج کا فوری بندوبست کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی کو واقعے کی تحقیقات کر کے رپورٹ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دہشت گرد کون تھے ، کہاں سے آئے تھے اور ان کی سہولتکاروں سمیت تمام معلومات حاصل کی جائے۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے دھماکے میں استعمال ہونے والے بارود  کی بھی تفصیلات معلوم کی۔ وزیراعلی سندھ نے بروقت کارروائی پر پولیس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی بروقت کاروائی بھترین اقدام تھا۔ ملک دشمن عناصر امن امان خراب کرنا چاہتے ہیں جس کی کسی قیمت اجازت نہیں دی جائے گی۔

دوسری جانب وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں ہوئے خودکش دھماکے کے حوالے سے پولیس ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کر دیا۔

جیو نیوز کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پولیس کے بر وقت ایکشن اور منظم کارروائی سے دہشت گرد ناکام رہے، بروقت اقدام سے پولیس کا مورال بلند ہوا۔ 

Spread the love
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts