پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت پر فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کر دیا۔
اسرائیل کی جانب سے غزہ میں وحشیانہ بمباری جاری ہے، منگل کو صیہونی افواج کے اسپتال پر ہونے والے تازہ حملے میں 500 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 3500 سے زیادہ ہوگئی ہے۔
فسلطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں سے 12 ہزار 500 افراد زخمی ہوئے ہیں، شہید ہونے والوں میں 1000 سے زائد بچے اور ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم جو ان دنوں بھارت میں آئی سی سی ورلڈکپ کھیلنے میں مصروف ہیں، بدھ کو پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان، محمد نواز اور اسامہ میر نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ایکس( سابقہ ٹوئٹر) پر فلسطین کے جھنڈے کی تصویر پوسٹ کی۔
محمد نواز نے فلسطین کے جھنڈے کے ساتھ ہاتھ اٹھائے دعا والے ایموجی بھی پوسٹ کیے۔
🤲🤲🤲🤲 pic.twitter.com/2hH4Gjmyhn
— Muhammad Nawaz (@mnawaz94) October 18, 2023
☮️ ☮️ ☮️ ☮️ pic.twitter.com/r8E31Jsfya
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) October 18, 2023
☮️ ✌🏻 pic.twitter.com/vPjUEnKU6E
— Usama Mir (@iamusamamir) October 18, 2023
اوپنر امام الحق،حارث رؤف اور افتخاراحمد نے بھی فلسطین کا جھنڈا سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔
☮️ 🤲🏻💔🥺 pic.twitter.com/uVh2QWtcJF
— Iftikhar Ahmad (@IftiMania) October 18, 2023
— Haris Rauf (@HarisRauf14) October 18, 2023
پاکستان کے بیشتر سابق کھلاڑیوں نے بھی سوشل میڈیا پر فلسطین کے جھنڈے پوسٹ کرکے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ محمدعامر، اظہرعلی سمیت متعدد کھلاڑیوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فلسطینیوں کیلئے دعائیہ پیغامات بھی دئے۔