نیشنل میوزیم کراچی میں تاریخی گیلری 10 سال بعد بحال

کراچی کے شہری اب تاریخ سے آگاہی حاصل کرنے کے لئے نیشنل میوزیم کا رخ کرسکتے ہیں۔ شہرقائد کے نیشنل میوزیم میں تاریخی گیلری کو 10 سال بعد عوام کیلئے کھول دیا گیا۔ اس گیلری کی تزین و آرائش کا کام 2012 میں شروع ہوا تھا جو گزشتہ ماہ مکمل ہوا۔

 

نیشنل میوزیم کی اس تاریخی گیلری میں 3 ہزار سال قبل از مسیح سے لے کر 40 ہزار سال قبل از مسیح کی 300 سے زائد تاریخی نورادات کو آویزاں کیا گیا ہے۔ ان تاریخی نواردات میں ٹیکسلا ، روڑھی، سکھر ، شکاؤ مردان سے دریافت کئے گئے پتھر کے اوزار موجود ہیں

 

 مہر گڑھ بلوچستان ،کوٹ ڈیجی،رنکو، سرائے کھولا،آمری کے علاقوں سے دریافت کی گئی مٹی کے بنے برتن،انسانوں اور جانوروں کی مورتیاں شامل ہیں۔

 

واضح رہے کہ2012 میں جس وقت اس گیلری کی تزئین و آرائش کا کام شروع کیا گیا اس وقت نیشنل میوزیم آف پاکستان کا انتظام سندھ حکومت کےمحکمہ نواردات کے پاس تھا تاہم سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے مطابق سال 2019 میں اس کاانتظام ایک مرتبہ پھر وفاق کے سپرد کردیا گیا۔

 

وفاقی حکومت کے زیر انتظام نیشنل میوزیم آف پاکستان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالغفور لون کی نگرانی میں فروری 2022 میں پری ہسٹارک گیلری کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کرکےاسے بحال کیا گیا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts