پاکستان فضائیہ کے تربیتی طیارہ کو دوران ٹریننگ حادثہ پیش آگیا۔ پنجاب میں میانوالی کے قریب تربیتی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا۔ ترجمان پاک فضائیہ نے حادثہ کی تصدیق کردی۔
پاکستان ایئرفورس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کے ٹریننگ مشن کے دوران میانوالی کے قریب گرکر تباہ ہوگیا۔
طیارے پر سوال پائیلٹ پیراشوٹ کے ذریعے باحفاظت زمین پر اترنے میں کامیاب رہا۔ زمین پر کسی جانی یا مالی نقصان کی بھی اطلاع نہیں ملی ہے۔
ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ ائیر ہیڈ کوارٹرز نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دی ہے۔