ملک بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام آج سے اعتکاف میں بیٹھیں گے

رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ مکمل ہونے پر آج نمازِ مغرب سے قبل لاکھوں فرزندانِ اسلام لیلۃ القدر کی تلاش میں ملک بھر کی مساجد میں اعتکاف میں بیٹھیں گے۔

مساجد میں اجتماعی اعتکاف کے دوران معتکفین کیلیے درس قرآن وحدیث اور شرعی مسائل سے آگاہی کیلیے تربیتی نشستوں کا بھی اہتمام ہوگا۔

اعتکاف میں بیٹھنے والے لوگ آج 20 رمضان المبارک سے چاند رات تک مساجد میں قیام اور خشوع و خضو ع کے ساتھ عبادات کریں گے۔ یہ عبادت فرض کفایہ کا درجہ رکھتی ہے، جو کسی بھی آبادی میں ایک فرد کے کرنے سے پورے محلے کا فرض ادا ہوجاتا ہے۔

اعتکاف کی عبادت جہاں روح کی پاکیزگی کا باعث ہے وہیں خوش نصیبوں کو لیلتہ القدر بھی مل جاتی ہے۔ معتکفین ماہ مبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں خالق کائنات کے حضور اپنی مناجات و حاجات پیش کریں گے۔

ہر مسجد کی انتظامیہ نے اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے لیے بھرپور تیاریاں کی ہیں۔ بعض مساجد میں انتظامیہ اور مخیر حضرات کی جانب سے معتکفین کو سحری اور افطاری فراہم کی جائے گی۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts