مزار قائد کا تقدس پامال کرنے پر کیپٹن ریٹائرڈصفدر کی گرفتاری،عدالت سے ضمانت منظور ہونے پر کیپٹن صفدر لاہور روانہ ہو گئے

مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی جانب سے مزار قائد کے تقدس کو پامال کرنے کا معاملہ۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو 1 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

مزار قائد پر نعرے لگانے کا مقدمہ تھانہ بریگیڈ میں درج ہوا ۔ مقدمے میں کیپٹن صفدر سمیت 2 سو افراد کو نامزد کیا گیا  جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو مقامی ہوٹل سے آج علی الصبح گرفتار کیا گیا ،، کئی گھنٹے عزیز بھٹی تھانے میں گزارنے کے بعد کیپٹن صفدر کو سٹی کورٹ میں پیش کیاگیا۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ کیپٹن صفدر نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی اور مزار قائد کا تقدس پامال کیا، کیپٹین صفدر کے وکیل یاسین آزاد نے تفتیشی افسر کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میرے موکل کیخلاف سیاسی مقدمہ بنایا گیا ہے، زبردستی ایف آئی آر درج کرنے کے لئے پریشر دیا گیا
ادھر عدالت میں کیپٹن صفدر کی عدالت میں پیشی پر پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ نون کے کارکنان آپس میں گتھم گتھا ہوگئے اور ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ جبکہ کیپٹن صفدر رہائی کے بعد لاہور روانہ ہوگئے

Spread the love
جواب دیں
Related Posts