سندھ پولیس میں کثیر تعداد میں بھرتیوں کے بعد محکمہ صحت سندھ میں بھی تقریبا تین ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز کی بھرتیوں کے عمل کا اغاز کر دیا گیا ہے۔
روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت سندھ کے تحت کی جانے والی بھرتیوں میں کراچی میں مجموعی طور پر 725 بھرتیاں کی جائیں گی۔
کراچی کے ملیر اور گڈاپ ٹاؤن کے علاقوں میں 104,کراچی ایسٹ کے علاقوں میں 40، لیاری اور ساؤتھ کے علاقوں میں 62، کورنگی ٹاؤن اور اس سے ملحقہ علاقوں میں 178 بھرتیاں ہوں گی۔
اورنگی, بلدیہ ٹاؤن اور اس سے ملحقہ علاقوں میں 178 اور ڈسٹرکٹ سینٹرل میں 216 بھرتیاں ہوں گی۔ حیدراباد کے علاقوں میں 330 بھرتیاں ہوں گی۔ اندرون سندھ کے مختلف اضلاع میں تقریبا 2 ہزار بھرتیاں کی جائیں گی۔