لسانی فسادات کرانے کی کوشش کی جارہی ہے، امن و امان خراب نہیں ہونے دیں گے، کراچی پولیس چیف

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے شہر میں لسانی فسادات کرانے کی کوشش کرنے والوں کو خبردار کردیا۔ کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ شہر کا امن و امان خراب نہیں ہونے دیں گے۔

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ پولیس اپنے فرائض سے غافل نہیں ہے۔ جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ پولیس عوام کے تحفظ اور قانون کے نفاذ کیلئے اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کچھ طبقات کی جانب سے سیاست کو چمکانے کیلئے لسانی فسادات کرانے کی سازش کی جا رہی ہے، ایسے سازشی عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔

جاویدعالم اوڈھو نے تمام زونل ڈی آئی جیز کو ایسے واقعات پر کڑی نظر رکھنے اور انکے فوری تدارک کیلئے احکامات جاری کر دئیے ہیں جس کے تحت کسی نے بھی  قانون کو ہاتھ میں لینے اور کسی بھی شہری کے جان و املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو ایسے افراد کیخلاف سخت قانونی اقدامات اٹھائے جائینگے۔

 کراچی پولیس کی جانب سے عوام سے اپیل کی ہے کہ شہر اور ملک میں امن و امان کی سلامتی کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور کسی بھی ایسے سازشی عناصر کی موجودگی کی اطلاع فوری پولیس کو دیں۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts