Search
Close this search box.
Uncategorized @ur کھیل

عدالت کا فوڈ اسٹریٹ کیلئے برنس روڈ اور اطراف کی سڑکیں بند نہ کرنے کا حکم

کراچی کی معروف فوڈ اسٹریٹ برنس روڈ کے مکینوں کی درخواست منظور کرلی گئی۔ عدالت نے برنس روڈ اور اطراف کی سڑکیں بند نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں برنس روڈبندش کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے برنس روڈ کے مکینوں کی درخواست منظور کرتے ہوئے کہا کہ شام کے اوقات میں برنس روڈ اور اطراف کی سڑکیں بندنانہ کی جائیں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ فوڈاسٹریٹ کیلئے شہریوں کے بنیادی حقوق ختم نہیں کیے جاسکتے ساتھ ہی عدالت نے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تمام تجاوزات فوری ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

درخواست گزارکا کہنا تھا کہ سڑکوں کی بندش سے ایمبولینس کو بھی راستہ نہیں ملتا اور شام کے اوقات میں اہل علاقہ شدید مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔

وکیل نے عدالت کے سامنے موقف پیش کیا کہ برنس روڈکی بندش سے مخصوص علاقہ نہیں لیاقت آباد، ملیر سے لے کر ٹاور تک ٹریفک متاثرہوتا ہے۔

عدالت نے فوڈاسٹریٹ کیلئے برنس روڈ کی سڑکیں بند کرنے کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا اور انتظامیہ کو 2 دن میں برنس روڈ کی سڑکیں کھولنے کا حکم دے دیا۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں