Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ضمنی بلدیاتی انتخابات، میئرکراچی مرتضٰی وہاب سمیت 57 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروادئے

ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل مکمل ہوگیا،کراچی میں 4 یوسی چیئرمین اور 2 وائس چیئرمین کی نشستوں کے لیے مئیر کراچی بیریسٹر مرتضیٰ وہاب صدیقی اور ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد سمیت مختلف جماعتوں اور آزاد 57 امیدوارں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ 

میئر کراچی 3 یونین کمیٹیوں، جبکہ ڈپٹی میئر کراچی ایک یوسی سے امیدوار ہیں، گڈاپ ٹاؤن کونسل میں خواجہ سرا کی نشست پر کوئی امیدوار نہیں آیا۔ 

ریٹرننگ افسران کے جاری فارم 6 کے مطابق ضلع کیماڑی کے ماڑی پور ٹاؤن کی یوسی 3 سے  پیپلز پارٹی کے بیریسٹر مرتضیٰ وہاب صدیقی، سیف اللہ ،پی ٹی آئی کے ساجد ، محمد زاہد ، مسلم لیگ(ن)کے محمد شاہد اقبال ،جماعت اسلامی کے محمد حسین ، آزاد امیدوار چوہدری سعید اقبال اور عامر شیخ امیدوار ہیں۔ 

ضلع جنوبی کے صدر ٹاؤن کی یوسی 13 سے  پیپلز پارٹی کے بیریسٹر مرتضیٰ وہاب صدیقی ، کرم اللہ وقاصی ، پی ٹی آئی کے منصور احمد بلوچ ، سمیع اللہ ، جمعیت علماء اسلام کے سعید عبید اللہ شاہ ، اختر جاوید خان ، جماعت اسلامی کے نیئر اسلام ، محمد یوسف ، انعام اللہ ، محمد اختر ، پی ڈی پی کے مرزا ریاض محمد , ٹی ایل پی کے سکندر آگر ، نوید احمد اور آزاد امیدوار محمد نسیم الدین میدان میں اترے ہیں۔ 

ضلع جنوبی کے صدر ٹاؤن کی یوسی 12 میں وائس چیئرمین کےلیے پیپلز پارٹی کے حامد حسین ، پی ٹی آئی کے محمد طاہر ، محمد بصیر ، ذیشان حسین ،مسلم لیگ (ن) کے سید اختر شاہ ، گل ویز خان ، جماعت اسلامی کے زمان شاہ جدون ، محبوب خان اور امتیاز خان ، جمعیت علماء اسلام کے سید عبیداللہ شاہ اور ریاست خان، تحریک لبیک کے محمد عاطف قادری، شعیب علی شاہ  اور آزاد امیدوار عمر خان نے کاغذات نامزدگی جمع کئے ہیں۔

ضلع ملیر کے  ابراہیم حیدری ٹاؤن کی یوسی 8 سے  پیپلز پارٹی کے بیریسٹر مرتضیٰ وہاب صدیقی ، حیدر علی جاموٹ ، جماعت اسلامی کے محمد شبیر خان عباسی ، عبدالطیف عباسی ، تحریک انصاف کی جمیلہ بانو ، عبدالرزاق خان اور آزاد امیدوار علی حسین میدان میں اترے ہیں ۔ 

ضلع ملیر گڈاپ ٹاؤن یوسی 7 کے چیئرمین کے لیے پیپلز پارٹی کے سلمان عبداللہ مراد ، ٹی ایل پی کے مقبول احمد ، جماعت اسلامی کے شیر محمد ، محمد ایوب ، تحریک انصاف کے عدنان لعل اور عبد الحفیظ جوکھیو جبکہ اسی یونین کمیٹی میں وائس چیئرمین کی نشست کے لیے پیپلز پارٹی کے محمد سلیم میمن ، ابو بکر میمن ، ٹی ایل پی کے شاہ محمد ، جماعت اسلامی کے محمد امین ، محمد ابراہیم ، تحریک انصاف کے ناصر علی اور میرمحب اللہ امیدوار ہیں۔ 

ضلع ملیر کے گڈاپ ٹاؤن کونسل میں خواجہ سرا کی نشست کے لیے کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts