صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس پر سندھ بھر میں 22 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت نے 22 ستمبر کو صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کی مناسبت سے سندھ بھر میں 22 ستمبر کو عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
سندھ دھرتی کے عظیم بزرگ اور صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کا سالانہ تین روزہ عرس بھٹ شاہ میں اسلامی سال کے دوسرے مہینے صفر کی 14 تاریخ کو شروع ہوتا ہے۔
شاہ عبدالطیف بھٹائی 1689 میں چھوٹے سے گائوں ہالا حویلی میں پیدا ہوئے جو اس وقت ضلع ٹنڈو الہہ یار میں تھا، آج یہ علاقہ ضلع مٹیاری کے تعلقہ ہالا میں موجود ہے، شاہ لطیف بھٹائی کی رحلت 1752 میں ہوئی اور انہیں بھٹ شاہ پر دفن کیا گیا جو آج سندھ کی سب سے اہم درگاہ بن چکی ہے۔
آپ نے سندھی شاعری کے ذریعے  لوگوں کو پیغام خداوندی ، محبت و امن اور دنیا سے بے رغبتی اختیار کرتے ہوٸے تصوف کا درس دیا ۔ جس کی جھلک آپ کے شعری کلام میں بھی ملتی ہے ۔ ”شاہ جو رسالو“ آپ ہی کی ایک عظیم کوشش ہے۔
Spread the love
جواب دیں
Related Posts