سندھ حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویو کی پیشگوئی کے باوجود اسکول اور کالجز میں چھٹیاں مقررہ وقت سے پہلے نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جسکے مطابق تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی۔
محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیاں اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ہی دی گئی ہیں۔ 2 ماہ کی تعطیلات کے مطابق تمام تعلیمی ادارے یکم اگست سے دوبارہ کھلیں گے۔
محکمہ تعلیم سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلے کا اطلاق ان تمام سرکاری اور نجی اسکول و کالجز پر ہوگا جو حکومت سندھ کے اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے ماتحت ہیں۔