Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سندھ حکومت نے کراچی سرکلر ریلوے کا منصوبہ منظوری کیلئے چین کے حکام کو بھجوادیا

کراچی سرکلر ریلوے کے منصوبے پر کام شروع کرنے کے لیے سندھ حکومت نے ایک بار پھر چین سے رجوع کرلیا ہے۔ سندھ حکومت نے منصوبہ چین کے حکام کو بھجوادیا۔

ترجمان سندھ حکومت کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) سے متعلق اجلاس منعقد کیا۔  اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے بتایا گیا کہ کے سی آر منصوبہ دوبارہ چین کے حکام کو بھیجا گیا ہے جو امید ہے کہ منظور ہو جائے گا۔ 

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلی سندھ نے کہا کہ کے سی آر منصوبہ شہر کی ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لیے ضروری ہے، سندھ حکومت اس منصوبے کو جلد شروع کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری سندھ کو ہدایت کی کہ کے سی آر منصوبے کا دستاویزی کام جلد مکمل کریں اور سینئر ممبر بورڈ آف ریوینیو کو ہدایت کی کہ کے سی آر منصوبے کی اراضی کا مسئلہ جلد حل کریں، انہوں نے ایس ایم بی آر کو بھی ہدایت دی کہ کے سی آر اراضی مسئلہ ایک ہفتے کے اندر حل کر کے رپورٹ پیش کریں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ چین کے ساتھ سندھ اور وفاقی حکومت کا کے سی آر پر جوائنٹ ورکنگ گروپ بن جائے گا اور اجلاس کو یقین دہانی کرائی کہ انشاء اللّٰہ کے سی آر منصوبہ جلد منظور کروا کر کام شروع کروائیں گے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts