سعودی وزارت حج کی جانب سے بچوں کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کے لیے عمر کی کم از کم حد 5 سال متعین کر دی گئی ہے۔ سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے ویزہ مدت میں توسیع کے حوالے سے بھی اہم اعلان کردیا۔
سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق 90 دن کیلئے جاری ہونے والے عمرہ ویزہ کی مدت میں توسیع نہیں کی جاسکتی، عمرہ پرمٹ کے لیے کم ازکم عمر کی حد 5 برس متعین کی گئی ہے تاہم 5 سال سے چھوٹے بچے اپنے والدین کے ساتھ مسجد الحرام آسکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق عمرہ پرمٹ کے حصول سے قبل اس بات کی یقین دہانی کی جائے کہ عمرہ زائرکورونا میں مبتلا نہ ہواورنہ ہی مکہ مکرمہ آنے سے قبل وہ مصدقہ کورونا میں مبتلا کسی شخص سے ملا ہو۔
How beautiful it is to meet friends in Makkah 🕋#Makkah_and_Madinah_Eagerly_Await_You pic.twitter.com/QpJQVn23A0
— Ministry of Hajj and Umrah (@MoHU_En) December 8, 2022
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے سعودی شہریوں کو اس بات کی بھی اجازت دی گئی تھی کہ وہ اپنے ذاتی ویزہ کے ذریعے اپنے دوستوں کو عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب آنے کی دعوت دے سکتے ہیں۔